کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہسپتال منتقل
Copy https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/homeCopy کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع، برطانوی
Copy وزیراعظم بورس جانسن ہسپتال منتقل
https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/home https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/home

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اپریل ۔2020ء برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاوٴننگ سٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم جنہیں 10روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا انہیں اب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/home بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو کورونا وائرس کی علامات مسلسل سامنے آنے پر ڈاکٹر کی ہدایت پر احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عوام سے آپسی فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ 10 روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وائٹی نے ٹیسٹ کی تجویز دی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی آئسولیشن میں چلے گئے۔ بعد ازاں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی۔ ان میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد وہ فوری قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔ اب کیری سائمنڈز کا کہنا ہے علامات ظاہر ہونے پر وہ بہت خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ چونکہ وہ حاملہ ہیں اس لیے انہیں اپنے ہونے والے بچے کی بھی فکر تھی، تاہم اب ان کی طبیعت پہلے سے بہترہے۔
https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/home<!—- ShareThis BEGIN -—> <!—- ShareThis END Copy -—><!—- ShareThis BEGIN -—> <!—- ShareThis END -—>
Comments
Post a Comment