سبسڈی نہ دینے پر جہانگیر ترین اور خسروبختیار نے اسد عمر کو وزیرخزانہ کے عہدے سے علیحدہ کر ایا

اسد عمر کابینہ کے اجلاس میں اور پریس کانفرسز میں شوگر ملز کو سبسڈی دینے سے انکار کرتے ریے ۔سمیع ابرہیم

سبسڈی نہ دینے پر جہانگیر ترین اور خسروبختیار نے اسد عمر کو وزیرخزانہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 اپریل 2020ء ) سینئر تجزیہ کارسمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو وزارت خزانہ سے شوگر ملز مافیا کی وجہ سے ہٹایا گیا ،سمیع ابراہیم کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہاکہ شوگر مل مافیا حکومت سے سبسڈی مانگ رہا تھا ۔ اسد عمر کابینہ کے اجلاسوں اور پریس کانفرنسز میں بھی شوگر ملز کو کسی قسم کی سبسڈی دینے سے انکار کرتے رہے۔
سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور خسروبختیار اس وقت کابینہ میں بہت طاقت رکھتے تھے۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاق کسی طرح سے شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دے گا اگر کوئی صوبہ دینا چاہتا ہے تو آٹھاویں ترمیم اسے اجازت دیتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب بات سامنے آ رہی ہے کہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار اتنے طاقتور ہو گئے تھے کہ سبسڈی نہ دینے پر اسد عمر کو وزارت خزانہ سے الگ کرادیا ۔
سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شوگر ملز مافیا کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم کچھ صحافی کہہ رہے کہ رپورٹ میڈیا پر آنے کے باعث وزیراعظم نے ایکشن لینےکااعلان کیا ، جبکہ ایسا بلکہ بھی نہیں ہے وزیراعظم عمران خان نے خود تحقیقات کرائی، حکومت چاہتی تو اس بات کو دبا دیتی مگر عمران خان نے ایسا نہیں کیا اور پارٹی میں موجود مافیا کیخلاف ایکشن کا اعلان کیا۔

Comments