الحمد اللہ! پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر
کل 7 اپریل کو ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 6 اپریل کو 577 مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان کا ٹوئیٹ

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2020ء) الحمد اللہ! پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر۔ کل 7 اپریل کو ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 6 اپریل کو 577 مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خوش کن خبر دی ہے۔
سینئر صحافی کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ الحمد اللہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے شاندار خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 7 اپریل کے روز ملک میں نئے مریضوں میں محض 140 کیسز کا ہی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 6 اپریل کو ایک ساتھ 577 کیسز سامنے آئے تھے۔ سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ 5 اپریل کو ملک میں 407 نئے کیسز سامنے آئے تھے، اسی طرح 4 اپریل 172 کیسز رپورٹ ہوئے، 3 اپریل 258 کیسز سامنے آئے پھر 2 اپریل کو 161 کیسز کا سامنا رہا جبکہ 1 اپریل کو 250 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
Comments
Post a Comment